فهرس الكتاب

الصفحة 2798 من 4341

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل

باب: اللہ کی راہ میں شہید ہونے کی فضیلت

2798 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي زَيْنَبَ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذُكِرَ الشُّهَدَاءُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا تَجِفُّ الْأَرْضُ مِنْ دَمِ الشَّهِيدِ حَتَّى تَبْتَدِرَهُ زَوْجَتَاهُ كَأَنَّهُمَا ظِئْرَانِ أَضَلَّتَا فَصِيلَيْهِمَا فِي بَرَاحٍ مِنْ الْأَرْضِ وَفِي يَدِ كُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا حُلَّةٌ خَيْرٌ مِنْ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا

حضرت ابوہریرہ ؓ نے نبیﷺ سے روایت کرتے ہوئے فرمایا: نبیﷺ کے سامنے شہیدوں کا ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا: زمین میں شہید کا خون خشک بھی نہیں ہوا ہوتاکہ اس کی دونوں بیویاں ( حوریں) اتنی تیزی سے اس کے پاس آتی ہیں جیسے دودھ پلانےوالی دائیاں جو بے آب و گیاہ زمین میں اپنے بچے گم کر بیٹھی ہوں ( تو وہ ان کی تلاش میں بے قرار ہوکر بھاگتی پھرتی ہیں۔) دونوں حوروں کے ہاتھ میں ایک جوڑا ہوتا ہے جو دنیا و فیہا سے بہتر ہوتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت