فهرس الكتاب

الصفحة 1641 من 4341

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت

باب: ماہ رمضان کی فضلیت

1641 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ

ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''جو شخص ایمان رکھتے ہوئے اور ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے اس کے سابقہ گناہ معاف ہو جائیں گے۔ ''

اس سے مراد وہ صغیرہ گناہ ہیں جن کا تعلق حقوق اللہ سے ہے ۔کبیرہ گناہ توبہ سے معاف ہوتے ہیں۔اور حقوق العباد اس وقت تک معاف نہیں ہوتےجب تک انھیں ادا نہ کردیا جائے۔الا یہ کہ صاحب حق معاف کردے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت