فهرس الكتاب

الصفحة 1364 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: رات کو کونسی گھڑی زیادہ فضیلت والی ہے؟

1364 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ طَلْقٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَسْلَمَ مَعَكَ قَالَ حُرٌّ وَعَبْدٌ قُلْتُ هَلْ مِنْ سَاعَةٍ أَقْرَبُ إِلَى اللَّهِ مِنْ أُخْرَى قَالَ نَعَمْ جَوْفُ اللَّيْلِ الْأَوْسَطُ

عمرو بن عبسہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کے ساتھ کون کون اسلام لایا ہے؟ فرمایا: ''آزاد اور غلام'' میں نے کہا: کیا کوئی گھڑی دوسری گھڑی کی نسبت اللہ سے زیادہ قرب کا باعث ہے؟ فرمایا: ''ہاں، رات کا درمیانی حصہ''۔

1۔یہ واقعہ پہلے حدیث 1251 کے تحت گزر چکا ہے۔اس کے بعض فوائد وہاں زکرکئے گئے ہیں۔2۔حضرت عمرو بن عبسہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب خدمت اقدس میں حاضر ہوے تھے۔اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکرمہ میں تشریف فرما تھے۔ابھی ہجرت نہیں کی تھی۔واقعہ کی تفصیل کے لئے ملاحظہ فرمایئں۔(صحیح مسلم صلاۃالمسافرین باباسلام عمرو بن عبسہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حدیث 832۔3۔آذادغلام سے مراد حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔یعنی تھوڑے سے افراد جواسلام لائے تھے ان میں نمایاں حضرات یہ تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت