فهرس الكتاب

الصفحة 3370 من 4341

کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل

باب: لیٹ کر کھانے کی ممانعت کا بیان

3370 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ يَأْكُلَ الرَّجُلُ، وَهُوَ مُنْبَطِحٌ عَلَى وَجْهِهِ»

حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے 'انہوں نے کہا:رسول اللہﷺ نے اس بات سےمنع کہ آدمی چہرے کے بل لیٹے۔

مذکورہ روایت سندًا ضعیف ہے تاہم صحیح احادیث میں منہ کے بل لیٹنا ویسے منع ہے ۔ دیکھیے: (جامع الترمذی ، الادب ، باب ماجاء فی کراھیة الاضطجاع على البطن ، حديث: 2768، وسنن أبي داؤد ،الأدب ، حديث:5040) تو اس طرح لیٹ کر کھانا کب جائز ہوگا؟ علاوہ ازیں شیخ البانی ﷫ نے مذکورہ روایت کو دیگر شواہد کی بنا پر حسن قرار دیا ہے لہٰذا مذکورہ روایت سندًا ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بناپر قابل عمل ہے ۔ واللہ اعلم. مزید تفصیل کےلیےدیکھیے: ( سلسلة الأحاديث الصحيحة للألبانى رقم 2394، والإرواء رقم:1982)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت