فهرس الكتاب

الصفحة 2083 من 4341

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل

باب: ام ولد کی عدت کا بیان

2083 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: «لَا تُفْسِدُوا عَلَيْنَا سُنَّةَ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عِدَّةُ أُمِّ الْوَلَدِ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا»

حضرت عمرو بن عاص ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم پر ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ کی سنت خلط ملط نہ کرو۔ ام ولد کی عدت چار مہینے دس دن ہے۔

1۔ام ولد سے مراد وہ لونڈی ہے جس سے اس کے مالک کی اولاد پیدا ہو۔2:ام ولد کے بارے میں حضرت عمر کا فرمان ہے:''جو لونڈی اپنے آقا سے اولادتو وہ اسے نہ بیچے'نہ ہبہ کرے'نہ اسے وراثت میں کسی کے حوالے کرے' (زندگی میں) اس سے فائدہ اٹھاتا رہے'جب مر جائے تو وہ عورت آزاد ہے۔'' (موطا امام مالک 'العتق والولاء' باب عتق امھات الاولاد:2/291) 3:چونکہ ام ولد اپنے مالک کی وفات کی وجہ سے آزاد ہو جاتی ہے'اس لیے اس کی عدت آزاد عورت والی ہے۔ ام ولد عدت کی بابت اختلاف ہے' دیکھیے: (المغني لابن قدامہ: 11/262-264) 4: یہ روایت بعض کے نزدیک صحیح ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت