فهرس الكتاب

الصفحة 2839 من 4341

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل

باب: حملہ کرنا ' شبخون ما رنا اور عورتوں اور بچوں کو قتل کرنا

2839 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَنَا الصَّعْبُ بْنُ جَثَّامَةَ قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَهْلِ الدَّارِ مِنْ الْمُشْرِكِينَ يُبَيَّتُونَ فَيُصَابُ النِّسَاءُ وَالصِّبْيَانُ قَالَ هُمْ مِنْهُمْ

صعب بن جثاثہؓ سے روایت ہےنبیﷺ سوال کیا گیااگر مشرکین کی بستی پر شب خون مارا جائےاور اس دوران عورتوں اور بچوں کو نقصان پہنچے (وہ زخمی یا قتل ہوجائیں تو کیا حکم ہے؟)

1۔جو بچے یا عورتیں جنگ میں شریک نہ ہوں ان پر حملہ کرنا یا انھیں قتل کرنا جائز نہیں، (دیکھیے:حدیث:2841)

2۔دشمن کی فوج پر حملہ کرتے وقت اگر کوئی عورت یا بچہ زد میں آجائے تو وہ معاف ہے۔

3۔رات کو حملہ کرنا (شب خون مارنا) جائز ہے تاکہ دشمن کو اچھی طرح دفاع کرنے کا موقع نہ ملے اور اسے شکست ہوجائے۔

4۔وہ انھی میں سے ہیں یعنی وہ مشرک بھی ہیں اس لیے اگر نادانستہ طور پر وہ قتل ہوجائیں تو گناہ نہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت