فهرس الكتاب

الصفحة 2840 من 4341

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل

باب: حملہ کرنا ' شبخون ما رنا اور عورتوں اور بچوں کو قتل کرنا

2840 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ أَنْبَأَنَا وَكِيعٌ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ أَبِي بَكْرٍ هَوَازِنَ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْنَا مَاءً لِبَنِي فَزَارَةَ فَعَرَّسْنَا حَتَّى إِذَا كَانَ عِنْدَ الصُّبْحِ شَنَنَّاهَا عَلَيْهِمْ غَارَةً فَأَتَيْنَا أَهْلَ مَاءٍ فَبَيَّتْنَاهُمْ فَقَتَلْنَاهُمْ تِسْعَةً أَوْ سَبْعَةَ أَبْيَاتٍ

حضرت سلمہ بن اکوع ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا:نبیﷺکے زمانہ مبارک میں ہم نے حضرت ابوبکر ﷜کی قیادت میں قبیلہ بنو ہوازن سے جنگ کی۔ ہم بنوفزارہ کے ایک چشمے پرپہنچے اور رات کاآخری حصہ وہاں ٹھرے رہے۔جب صبح ہوئی تو ہم نے ان بر ہلہ بول دیا۔ ہم نے چشمے والوں پر شب خون مار کر ان کو قتل کردیا۔وہ نویا سات گھر تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت