باب: حملہ کرنا ' شبخون ما رنا اور عورتوں اور بچوں کو قتل کرنا
2841 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَنْبَأَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى امْرَأَةً مَقْتُولَةً فِي بَعْضِ الطَّرِيقِ فَنَهَى عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سےروایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک مقتول عورت دیکھی توعورتوں اوربچوں کے قتل سے منع کردیا۔
1۔عورتوں اور بچوں کو قتل کرنا منع ہے۔اسی طرح بوڑھے راہب اور دوسرے ایسے افراد جو جنگ میں شریک نہیں ہوتے انھیں بھی قتل کرنا درست نہیں۔
6۔جب کوئی غلط کام سامنے آئے تو اس سے فورًا روک دینا چاہیے تاکہ دوسروں کو بھی معلوم ہوجائے اور وہ اس غلطی کے ارتکاب سے بچیں۔