2494 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجَارُ أَحَقُّ بِشُفْعَةِ جَارِهِ يَنْتَظِرُ بِهَا وَإِنْ كَانَ غَائِبًا إِذَا كَانَ طَرِيقُهُمَا وَاحِدًا
حضرت جابر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہمسایہ اپنے ہمسائے کے شفعے کا زیادہ حق رکھتا ہے۔ اگر (ہمسایہ) غیر حاضر ہو تو اس (کے شفعے) کا انتظار کیا جائے جب کہ ان دونوں کا راستہ ایک ہو۔