فهرس الكتاب

الصفحة 3371 من 4341

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام ومسائل

باب: شراب ہر برائی کی کنجی ہے

3371 حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، جَمِيعًا عَنْ رَاشِدٍ أَبِي مُحَمَّدٍ الْحِمَّانِيِّ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ: أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَشْرَبِ الْخَمْرَ، فَإِنَّهَا مِفْتَاحُ كُلِّ شَرٍّ»

حضرت ابو درداء ؓ سے روایت ہے 'انہوں نےٰ کہا:مجھے میرے خلیل ﷺنے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:''شراب نہ پینا کیو نکہ وہ ہر برائی کی کنجی ہے۔''

1۔ خمر (شراب ) سےمراد ہر نشہ آور چیز ہے ۔ (سنن ابن ماجہ حدیث:3390)

2۔ شراب کی حرمت قرآن مجید سے ثابت ہے ۔ قرآن مجید میں اسےحرام اور شیطان کام فرمایا گیا ہے ۔ (الماءدۃ 5: 90)

3۔ عقل اللہ کی ایسی عظیم نعمت ہے جس سے انسان دنیا اورآخرت کی ہر بھلائی کے حصول کے لیے کوشش کر سکتا ہے ۔ جان بوجھ کر اس نعمت سے محروم ہونے کی کوشش کرنا بہت بڑی ناشکری ہے ۔

4۔ انسان عقل کے ذریعے سے ہرگناہ اور نقصان دہ چیز اور عمل سے بچتا ہے ۔ نشہ استعمال کرنے کےبعد اسے اپنے بھلے برے کی تمیز نہیں رہتی ۔ اس صورت میں وہ ہر گناہ کا ارتکاب کر سکتا ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت