فهرس الكتاب

الصفحة 1137 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: جمعے کے دن وہ خاص وقت جس میں(دعا کی قبولیت کی)امید ہوتی ہے

1137 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ سَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا رَجُلٌ مُسْلِمٌ قَائِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ وَقَلَّلَهَا بِيَدِهِ

سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''جمعے (کے دن) میں ایک گھڑی ہے جو مسلمان آدمی اسے اس حال میں پالے کہ وہ کھڑا نماز پڑھ رہا ہو، وہ اس گھڑی میں اللہ سے جو بھلائی مانگے گا ( دنیا کی ہو یا آخرت کی) اللہ اسے وہ چیز دے دے گا۔'' آپ نے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ وہ گھڑی مختصر سی ہے۔

1۔صحیح مسلم کی حدیث کے مطابق یہ گھڑی امام کے منبر پر بیٹھنے سے لے کر نماز ختم ہونے تک کےوقفہ میں ہے۔ (صحیح مسلم الجمعۃ باب فی الساعۃ التی فی یوم الجمعۃ حدیث 853) 2۔اس مسئلے میں بعض دیگر اقوال آئندہ روایات میں آرہے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت