فهرس الكتاب

الصفحة 2847 من 4341

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل

باب:(مسلمانوں کی )کو ئی چیز کا فروں کے قبضے میں جانے کے بعد دوبا رہ مسلما نوں کے ہا تھ لگ جائے تو کیا حکم ہے؟

2847 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ ذَهَبَتْ فَرَسٌ لَهُ فَأَخَذَهَا الْعَدُوُّ فَظَهَرَ عَلَيْهِمْ الْمُسْلِمُونَ فَرُدَّ عَلَيْهِ فِي زَمَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَأَبَقَ عَبْدٌ لَهُ فَلَحِقَ بِالرُّومِ فَظَهَرَ عَلَيْهِمْ الْمُسْلِمُونَ فَرَدَّهُ عَلَيْهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا:میرا گھوڑا بھاگ گیا تو اسے دشمن نے پکڑ لیاِ'پھر (جنگ کے بعد) اس پر مسلمانوں نےقبضہ کیا تو واپس مجھے (ابن عمر﷜کو) دےدیا گیا۔یہ واقعہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے کا ہے۔ (اس کے علاوہ) حضرت ابن عمر﷜ایک غلام بھاگ گیا اور رومیوں سے جاملا۔مسلمانوں نے ان پر فتح پائی تو حضرت خالد بن ولید﷜ نےوہ غلام دوبارہ حضرت عمر ؓ کو دے دیا۔یہ واقعہ رسوال اللہ ﷺ کی وفات کے بعد کا ہے۔

1۔اگر کسی مسلمان کا کوئی مال کافروں کے قبضے میں چلا جائےاور بعد میں وہ دوبارہ مسلمانوں کے قبضے میں آجائے تو اسے عام غنیمت میں شمار نہیں کیا جائے گا۔بلکہ وہ اسی مسلمان کو ملے گا جس کے قبضے سے نکلا تھا۔

2۔مسلمانوں کی جو چیز کافروں کے قبضے میں چلی جائےتو قانونی طور پر وہ اسی مسلمان کی ملکیت میں رہتی ہے۔جب ممکن ہو اسے دے دی جائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت