1130 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا صَلَّى الْجُمُعَةَ انْصَرَفَ فَصَلَّى سَجْدَتَيْنِ فِي بَيْتِهِ ثُمَّ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ ذَلِكَ
سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ وہ جب جمعے کی نماز پڑھتے تو واپس جا کر گھر میں دو رکعتیں پڑھتے تھے ، پھر فرماتے: رسول اللہ ﷺ بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔
رسول اللہ ﷺ نفلی نماز اور سنتیں گھر میں ادا کرتے تھے۔تاہم مسجد میں بھی سنتیں پڑھنا جائز ہے۔