فهرس الكتاب

الصفحة 1034 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: نماز میں مرد(امام کو غلطی پر متنبہ کرنے کے لیے) سبحان اللہ کہیں اورعورتیں تالی بجائیں

1034 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَهِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ التَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ وَالتَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ

سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''سبحان اللہ کہنا مردوں کے لیے ہے اور تالی بجانا عورتوں کے لئے ہے۔''

1۔نماز کے دوران میں اگر امام کو غلطی لگ جائے تو اسے متنبہ کرنے کےلئے سبحان اللہ کہنا چاہیے۔2۔اگر کوئی مردامام کو غلطی کا اشارہ نہ دے تو عورتیں بھی امام کو غلطی پر متنبہ کرسکتی ہیں۔2۔لیکن عورتوں کو سبحان اللہ نہیں کہنا چاہیے۔بلکہ ایک ہاتھ کی پشت پر دوسرا ہاتھ مارنا چاہیے۔4۔اس سے اشارہ ملتا ہے کہ عورت کو چاہیے کہ بلا ضرورت مردوں کو آواز نہ سنائے۔5۔نماز کے بعض مسائل میں مردوں اور عورتوں کےدرمیان فرق ہے یہ مسئلہ بھی ان میں سے ایک ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت