456 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي حَيَّةَ قَالَ رَأَيْتُ عَلِيًّا تَوَضَّأَ فَغَسَلَ قَدَمَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ ثُمَّ قَالَ أَرَدْتُ أَنْ أُرِيَكُمْ طُهُورَ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
جناب ابو حیہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے سیدنا علی ؓ کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا تو اپنے دونوں قدم ٹخنوں تک دھوئے، پھر فرمایا: میں نے چاہا کہ تم لوگوں کو تمہارے نبی ﷺ کا وضو کا طریقہ ( عملی طور پر) دکھا دوں
وضو میں پاؤں کا دھونا بہت سے صحابہ سے مروی ہیں بلکہ جس جس صحابی نے بھی رسول اللہ ﷺ سے وجو کا طریقہ روایت کیا ہے ان سب نے پاؤں دھونے کا ذکر کیا ہے۔چونکہ شیعہ حضرات اس کا انکار کرتے ہیں اس لیے مصنف ؒ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا پاؤں دھونا ثابت کیا ہے