2441 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُخْتَارِ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ رَاشِدٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَغْلَقُ الرَّهْنُ
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: رہن رکھی ہوئی شے (مستقل طور پر) قرض خواہ کے پاس نہیں رہے گی۔
زمانہ جاہلیت میں یہ رواج تھا کہ اگر مقروض مقررہ وقت پرقرض ادانہ کرتاتورہن رکھی ہوئی چیز قرض خواہ کی ملکیت بن جاتی تھی اوربعدمیں وہ قرض اداکرنے کےباوجود اس چیز کوحاصل نہیں کرسکتا تھا حالانکہ مقررہ وقت کےبعد بھی قرض اداکردیا گیا تورہن رکھی گئی چیز کوواپس نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ۔