3728 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْعُمَرِيُّ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَحَبُّ الْأَسْمَاءِ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ عَبْدُ اللَّهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ
حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسند یدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں۔
۱۔ ان ناموں کے پسندیدہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ان میں اللہ کی عبودیت کا اظہار ہے۔ ۲۔ اللہ تعالی ٰ کے دوسرے ناموں کے ساتھ بھی "عبد" یا "عبید" لگا کر نام رکھا جا سکتا ہے۔ انبیائےکرام ﷺ کے ناموں پر نام رکھنا بھی درست ہے۔