فهرس الكتاب

الصفحة 3119 من 4341

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

باب: پیدل چل کر حج کرنا

3119 حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ حَفْصٍ الْأُبُلِّيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ حَبِيبٍ الزَّيَّاتِ، عَنْ حُمْرَانَ بْنِ أَعْيَنَ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: حَجَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ مُشَاةً مِنَ الْمَدِينَةِ، إِلَى مَكَّةَ وَقَالَ: «ارْبُطُوا أَوْسَاطَكُمْ، بِأُزُرِكُمْ، وَمَشَى خِلْطَ الْهَرْوَلَةِ»

حضرت ابو سعید ؓسےروایت ہے ، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام نےمدینہ سے مکہ تک پیدل چل کر حج کیا ۔ آپ نے فرمایا: ''اپنی کمروں پر تہبند اچھی طرح باندھ لو ۔ ( کمریں کس لو ۔'') اور رسول اللہ ﷺ ایسی رفتار سے چلے جس میں کچھ دوڑنا بھی شامل تھا ( اتنی تیزی سے چلے کہ دوڑنے کے قریب ہوگئے )

مذکورہ روایت ضعیف ہے جبکہ گزشتہ ابواب میں صحیح احادیث میں یہ صراحت موجود ہے کہ رسول اللہﷺ حج کے سفر میں اپنی اونٹنی پر سوار تھے۔اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے بھی اپنی سواریوں پر سفر کیا تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت