620 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ الْمُنْذِرِ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ حَدَّثَتْهُ أَنَّهَا أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَكَتْ إِلَيْهِ الدَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ فَانْظُرِي إِذَا أَتَى قَرْؤُكِ فَلَا تُصَلِّي فَإِذَا مَرَّ الْقَرْءُ فَتَطَهَّرِي ثُمَّ صَلِّي مَا بَيْنَ الْقَرْءِ إِلَى الْقَرْءِ
سیدہ فاطمہ بن ابو حبیش ؓا سے روایت ہے، انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر خون ( جاری رہنے ) کی شکایت کی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:''یہ تو ایک رگ ہے، تم خیال رکھا کرو، جب تمہارا حیض شروع ہو جائے تو نماز نہ پڑھو۔ جب حیض ختم ہو جائے تو غسل کر لو، پھر حیض (کے ختم ہونے سے حیض( کے شروع ہونے) تک نماز ادا کرو۔''
یہ روایت ہمارے محقق کے نزدیک سندًا ضعیف ہے جبکہ متنًا معنًا درست ہے جیساکہ اگلی روایت میں یہی مسئلہ بیان ہوا ہے۔غالبًا اسی وجہ سے دوسری محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔