باب: پیشاب'پاخانہ کی حاجت ہو تو نماز پڑھنا منع ہے
619 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ صَالِحٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِي حَيٍّ الْمُؤَذِّنِ عَنْ ثَوْبَانَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ لَا يَقُومُ أَحَدٌ مِنْ الْمُسْلِمِينَ وَهُوَ حَاقِنٌ حَتَّى يَتَخَفَّفَ
سیدنا ثوبان ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''کوئی مسلمان پیشاب یا پاخانہ کی حاجت ہوتے ہوئے ( نماز کے لئے) کھڑا نہ ہو حتی کہ ہلکا پھلکا ہوجائے ( حاجت سے فارغ ہو جائے۔'')