فهرس الكتاب

الصفحة 528 من 4341

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں

باب: اگرزمین پیشاب زدہ ہو جائے تو اسے کس قدر دھویاجائے؟

528 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَعْرَابِيًّا بَالَ فِي الْمَسْجِدِ فَوَثَبَ إِلَيْهِ بَعْضُ الْقَوْمِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُزْرِمُوهُ ثُمَّ دَعَا بِدَلْوٍ مِنْ مَاءٍ فَصَبَّ عَلَيْهِ

سیدنا انس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ایک بدو نے مسجد میں پیشاب کر دیا۔ کچھ لوگ (اسے روکنے کے لئے) اس کی طرف بھاگے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' اس کا پیشاب بند نہ کرو۔'' پھر پانی کا ایک ڈول منگوایا اور اس پر بہا دیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت