فهرس الكتاب

الصفحة 1699 من 4341

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت

باب: روزہ کس چیز سے کھولنامستحب ہے ؟

1699 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ وَمُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ الرَّبَابِ أُمِّ الرَّائِحِ بِنْتِ صُلَيْعٍ عَنْ عَمِّهَا سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَفْطَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيُفْطِرْ عَلَى تَمْرٍ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَلْيُفْطِرْ عَلَى الْمَاءِ فَإِنَّهُ طَهُورٌ

سلمان بن عامر ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''جب کوئی روزہ کھولے تو اسے چاہیے کہ خشک کھجور سے روزہ کھولے، اگر (کھجور) نہ ملے تو پانی سے روزہ کھول لے، کیوں کہ وہ پاک کرنے والا ہے۔''

1۔تمر خشک کھجور کو کہتے ہیں جا مع التر مذی کی دوسری حدیث میں تمر خشک کھجو ر کے علاوہ رطب تر کھجور سے روزہ کھولنا بھی مذکو ر ہے دیکھیے - (جامع ترمذی الصوم حدیث 696) -2 کھجور سے روزہ کھولنا اس لئے افضل ہے کہ یہ با برکت پھل ہے اور پا نی کا تعلق طہارت اور پا کیزگی سے ہے روزہ روحا نی پا کیزگی کا با عث ہے اور پا نی ظاہری پا کیزگی کا اس مناسبت سے پا نی سے روزہ کھو لنا بھی مستحب ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت