فهرس الكتاب

الصفحة 2940 من 4341

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

باب: مکہ مکرمہ میں داخلہ

2940 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَدْخُلُ مَكَّةَ مِنْ الثَّنِيَّةِ الْعُلْيَا وَإِذَا خَرَجَ خَرَجَ مِنْ الثَّنِيَّةِ السُّفْلَى

حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺمکہ میں ثنیہ علیا سے دا خل ہوتے تھے ۔اور جب (مکہ شریف سے) با ہر نکلتے توثنیہ سفلیٰ س ے باہر نکلتے تھے۔

1۔ثنيه پہاڑوں کے درمیان گھاٹی یا راستے کو کہتے ہیں۔

2۔ثنيه عليا (اوپر والی گھاٹی) سے مراد وہ بلند گھاٹی ہے جو مکہ کی شمالی سمت جنت المعلی کی طرف ہے۔اس کا نام كداء اورحجون ہے۔

3۔ثنيه سفلي (نیچےوالی گھاٹی) سے مراد وہ پہاڑی راستہ ہےجو جبل قعیقعان کی طرف ہے۔اسے كدي بھی کہتے ہیں۔ (فتح الباري الحج'باب41) یہ باب بنی شیبہ کی طرف ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت