فهرس الكتاب

الصفحة 3501 من 4341

کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل

باب: قرآن کے ذریعے سے حصول شفا

3501 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكِنْدِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سَعَّادُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ الدَّوَاءِ الْقُرْآنُ»

حضرت علی ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''بہترین دوا قرآن ہے

1۔مذکورہ روایت سندا ضعیف ہے۔تاہم دیگر دلائل سے ثابت ہوتا ہے۔کہ قرآن کے زریعے سے علاج کاصحیح طریقہ قرآنی آیات وادعیہ پڑھ کرمریض پر پھونک مارنا ہے۔جیسے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سورۃ فاتحہ پڑھ کر اس شخص کو دم کیا تھا۔جسے سانپ نے ڈس لیا تھا۔رسول اللہﷺ سے دریافت کیا گیا تو رسول اللہ ﷺنے اس کی تایئد فرمائی۔دیکھئے۔ (صحیح البخاری الطب باب الرقی بفاتحہ الکتاب حدیث: 5736) 3۔قرآن کی تلاوت اور اس کا فہم قلبی اور روحانی بیماریوں کاشافی علاج ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت