1905 حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ إِذَا رَفَّأَ، قَالَ: «بَارَكَ اللَّهُ لَكُمْ، وَبَارَكَ عَلَيْكُمْ، وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ»
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ جب شادی کی مبارک باد دیتے تو یوں فرماتے: (بارك الله لكم وبارك عليكم' وجمع بينك في خير) اللہ تمہیں برکت دے، اور تم پر برکت نازل فرمائے، اور تم دونوں کو خیر میں اکٹھا کرے۔