فهرس الكتاب

الصفحة 3232 من 4341

کتاب: شکار کے احکام ومسائل

باب: ہر کچلی والے درندے کا کھانا حرام ہے

3232 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ: أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو إِدْرِيسَ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نَهَى عَنْ أَكْلِ، كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ» قَالَ الزُّهْرِيُّ: وَلَمْ أَسْمَعْ بِهَذَا، حَتَّى دَخَلْتُ الشَّامَ

حضرت ثعلبہ خشنی ؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے ہر کچلی والے درندے کے کھانے سے منع فرمایا ۔

امام زہری ؓ بیان کرتے ہیں: میں نےشام میں داخل ہونے تک یہ حدیث نہیں سنی تھی۔

1۔ کچلی نو کیلے تیز دانت کو کہتے ہیں ۔ انسانوں میں یہ دانت سامنے کے چار دانتوں کےبعد اور ڈاڑھوں سے پہلے ایک دائیں طرف اور ایک بائیں طرف ہوتاہے اوپر بھی اور نیچے بھی ۔ چرندوں میں یہ دانت نہیں ہوتے ۔

2۔ درندوں میں یہ دانت دوسرے دانتوں کی نسبت واضح طور پر بڑے لمبے ہوتے ہیں جیسے کتے اور بلی وغیرہ میں ۔

3۔ ان دانتوں (کچلیوں ) کا ہونا اس بات کی علامت ہے کہ یہ جانور درندوں کے گروہ سے تعلق رکھتا ہے خواہ وہ عملی طور پر شکار نہ کرتا ہو یابہت کم کرتا ہو ۔

4۔ ممکن ہے کہ کوئی حدیث صحیح ہونے کے باوجود ایک امام کو معلوم نہ ہو اس صورت میں اس کےلیے اجتہاد کرنا درست ہے ۔ بعد میں اگر معلوم ہو جائے کہ یہ اجتہاد درست نہ تھا تو امام کو قصور وار نہیں ٹھہرایا جا سکتا تاہم بعد والوں کے لیے اس اجتہاد پر عمل کرنا جائز نہیں ہو گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت