3097 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي حَسَّانَ الْأَعْرَجِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَشْعَرَ الْهَدْيَ فِي السَّنَامِ الْأَيْمَنِ، وَأَمَاطَ عَنْهُ الدَّمَ» وَقَالَ عَلِيٌّ فِي حَدِيثِهِ: بِذِي الْحُلَيْفَةِ، وَقَلَّدَ نَعْلَيْنِ
حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ہدی کے جانور کی کوہان پر دائیں طرف اشعار کیا اور اس کا خون پونچھ دیا۔
(راؤی حدیث) علی بن محمد اپنی حدیث میں بیان کرتے ہیں: ذوالحلیفہ میں (اشعار کیا) اور (جانور کے) گلے میں دو جوتیاں ڈالیں۔
اشعار کا مطلب یہ ہے کہ اونٹ کی کوہان پر ایک طرف اتنا زخم کیا جائےکہ خون بہہ پڑے ۔یہ اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ یہ ہدی کا جانور ہے۔