1043 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَرْفَعُوا أَبْصَارَكُمْ إِلَى السَّمَاءِ أَنْ تَلْتَمِعَ يَعْنِي فِي الصَّلَاةِ
سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''اسمان کی طرف نظریں نہ اٹھاؤ، مبادا اچک لی جائیں۔ ''یعنی نماز میں اوپر نظر نہ اٹھاؤ۔
1۔خشوع میں یہ بات بھی شامل ہے کہ نظریں جھکا کرکھڑے ہوں۔کسی وجہ سے قبلے کی طرف نظر اٹھ جائے تو جائز ہے۔دیکھئے۔ (صحیح البخاری الاذان باب رفع البصر الی الامام فی الصلاۃ حدیث 746) 2۔نماز میں آسمان کی طرف نظراٹھانا بھی اسی طرح منع ہے جس طرح دایئں بایئں دیکھنا منع ہے ۔3۔بعض اوقات گناہوں کی سزا دنیا میں بھی مل سکتی ہے۔