3681 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ أَبَانَ بْنِ صَمْعَةَ عَنْ أَبِي الْوَازِعِ الرَّاسِبِيِّ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ أَنْتَفِعُ بِهِ قَالَ اعْزِلْ الْأَذَى عَنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ
حضرت ابو برزہ فضلہ بن عبید اسلمی ؓ سے روایت ہے،انہوں نے کہا:میں نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی عمل بتائیے جس سے مجھے فائدہ ہو۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دینے والی چیز کو ہٹادیاکرو۔
۱۔دنیا کے کسی جائز کام میں فائدہ پہنچانے والے مسلمان کو آخرت میں فائدہ حاصل ہتا ہے۔
۲۔ اللہ کی رضا کے لیے رفاہ عامہ کا کوئی کام کرنا عظیم نیکی ہے۔