2226 حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ ابْتَاعَ طَعَامًا فَلَا يَبِعْهُ حَتَّى يَسْتَوْفِيَهُ
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: جو شخص غذائی جنس خریدے تو وہ اسے پوری طرح وصول کرنے سے پہلے نہ بیچے۔