1028 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ حَدَّثَتْنِي مَيْمُونَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ
ام المومنین سیدہ میمونہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ چھوٹی چٹائی پر نماز ادا فرماتے تھے۔
1۔ (خمرہ) اس چھوٹی سی چٹائی کو کہتے ہیں۔جس پر نمازی سجدہ کرتے وقت چہرہ رکھ لے یہ کھجور کے پتوں کی بنی ہوئی بھی ہو سکتی ہے۔اور بوریے کاٹکڑا بھی۔بڑی چٹائی کو عربی زبان میں (خمرہ ) نہیں کہا جاتا۔2۔زمین پر کھڑے ہو کر نماز پڑھنا درست ہے۔ اگرچہ زمین پر کوئی چیز نہ بچھائی گئی ہو۔اس طرح اگرچٹائی اتنی چھوٹی ہوکہ سجدہ کے بعض اعضاء اس پرآتے ہوں اور بعض نہ آتے ہوں تو بھی درست ہے۔