1754 حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَطْعَمَ تَمَرَاتٍ
انس بن مالک ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ عید الفطر کے دن اس وقت تک ( نماز عید کے لیے) نہیں نکلتے تھے جب تک چند کھجوریں نہ کھالیتے۔
عیدالفطر کے لئے روانہ ہو نے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے تا کہ روزے کے ایا م سے فرق ہو جا ئے ۔