فهرس الكتاب

الصفحة 1143 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: فجر سے پہلے دو رکعتوں کا بیان

1143 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَضَاءَ لَهُ الْفَجْرُ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ

سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ صبح صادق طلوع ہونے کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے۔

علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ یہ حدیث اصل میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ام المومنین حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی ہے اور انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے تاہم اس کی وجہ سے حدیث کے قابل اعتماد ہونے میں فرق واقع نہیں ہوتا۔دیکھئے۔ (صحیح ابن ماجہ حدیث 944)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت