1218 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ سَجَدَ سَجْدَتَيْ السَّهْوِ بَعْدَ السَّلَامِ وَذَكَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ ذَلِكَ
سیدنا علقمہ ؓ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ نے سلام کے بعد سہو کے سجدے کیے پھر بیان فرمایا کہ نبی ﷺ نے بھی اسی طرح کیا تھا۔