فهرس الكتاب

الصفحة 816 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: نماز فجرمیں قراءت کا بیان

816 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ وَسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ، سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الصُّبْحِ {وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ} [ق: 10]

سیدنا قطبہ بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو صبح کی نماز میں یہ آیت پڑھتے سنا ( وَ النَّخْلَ بٰسِقٰتٍ لَّهَا طَلْعٌ نَّضِيْدٌ ) (ق:۱۰) ''اور ہم نے کھجور کے بلند و بالادرخت پیدا کیے، جن کے خوشے تہ بہ تہ ہوتے ہیںَ ''

سورہ فاتحہ کے بعد قرآن مجید میں سے کسی بھی مقام سے حسب خواہش تلاوت کی جاسکتی ہے۔قرآن مجید میں ہے۔ ( فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ) (المذمل ۔20) ۔ جتنا قرآن آسانی سے پڑھ سکو پڑھ لو۔ اس حدیث میں بیان ہے کہ رسول اللہﷺ نے فجر کی نماز میں سورۃ ق کی تلاوت فرمائی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت