فهرس الكتاب

الصفحة 2405 من 4341

کتاب: صدقہ وخیرات سے متعلق احکام ومسائل

باب: مقروض کی ضمانت دینا

2405 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَالْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ قَالَا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنِي شُرَحْبِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الزَّعِيمُ غَارِمٌ وَالدَّيْنُ مَقْضِيٌّ

حضرت ابو امامہ باہلی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ فر رہے تھے: ضمانت دینے والے پر تاوان ہو گا اور قرض ادا کیا جائے گا۔

1۔ اگرایک شخص دوسرے کی ضمانت دے کہ وہ یہ قرض اداکردے گا اورہ مطالبےپریامقررہ وقت پرادانہ کرے توضامن کوچاہیے کہ اپنے پاس سےقرض خواہ کوقرض اداکردے'بعدمیں مقروض سے وصول کرلے۔

2۔ قرض اداکرناہرحال میں ضروری ہےحتی کہ اگرمقروض فوت ہوجائے تاس کے ترکے میں سےقرض اداکیاجائے گا۔ اگر ترکے سےقرض ادانہ ہوتوسکےتواس کےوارث اداکریں گے۔

3۔تاوان کامطلب یہ ہے کہ اگرمقروض قرض نہ دے توضامن اپنے پاس سےرقم دےکریہ ذمے داری پوری کرے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت