فهرس الكتاب

الصفحة 2980 من 4341

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

باب: حج کی نیت فسخ( کر کے عمرے کی نیت )کرنا

2980 حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَهْلَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ خَالِصًا لَا نَخْلِطُهُ بِعُمْرَةٍ فَقَدِمْنَا مَكَّةَ لِأَرْبَعِ لَيَالٍ خَلَوْنَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ فَلَمَّا طُفْنَا بِالْبَيْتِ وَسَعَيْنَا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَجْعَلَهَا عُمْرَةً وَأَنْ نَحِلَّ إِلَى النِّسَاءِ فَقُلْنَا مَا بَيْنَنَا لَيْسَ بَيْنَنَا وَبَيْنَ عَرَفَةَ إِلَّا خَمْسٌ فَنَخْرُجُ إِلَيْهَا وَمَذَاكِيرُنَا تَقْطُرُ مَنِيًّا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَبَرُّكُمْ وَأَصْدَقُكُمْ وَلَوْلَا الْهَدْيُ لَأَحْلَلْتُ فَقَالَ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكٍ أَمُتْعَتُنَا هَذِهِ لِعَامِنَا هَذَا أَمْ لِأَبَدٍ فَقَالَ لَا بَلْ لِأَبَدِ الْأَبَدِ

حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ سے روایت ہےانھوں نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ ﷺکے ساتھ محض حج کی نیت سے ( احرام باندھ کر ) لبیک پکارا ہمارا ار ادہ اس کے ساتھ عمرہ ملانے کا نے تھا چنا چہ ہم ذوالحجہ کی چا ر راتیں گزرنے پر (چار تازیخ کو ) مکہ پہنچے ۔جب ہم نے بیت اللہ کا طواف کر کے صفا ومروہ کی سعی کر لی تو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں دیا کہ ہم اس ( طواف اور سعی ) کو عمرہ بنا دیں اور (احرام کھول کر) عورتوں سے خلوت کریں ۔ ہم نے آپس میں کہا: عرفہ جا نے میں صرف پا نچ راتیں باقی ہیں ۔ تو کیا اس حال میں عرفہ جاہیں گے کے ہمارے مخصوص اعضاء سے منی کے قطرے ٹپک رہے ہوں ؟ رسو ل اللہ ﷺ نے فر یا: میں تم سب سے بڑھ کر نیک اور سچا ہوں ۔اگر (میرے ساتھ ) قربانی نے جانور نہ ہوتے تو میں بھی احرام کھول دیتا ۔

حضرت سراقہ بن مالک ؓ نے فرمایا:کیا یہ تمتع (کی اجازت) صرف اس سال کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے؟

آپﷺ نے فرمایا:''نہیں'بلکہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے''

1۔اگر احرام باندھتے وقت صرف حج کی نیت کی گئی ہو تو بعد میں نیت تبدیل کرکے عمرے کی نیت کی جاسکتی ہے۔

2۔جس کام کی شریعت نے اجازت دی ہے اسے نامناسب سمجھنا کوئی نیکی نہیں۔

3۔جس کے ساتھ قربانی کا جانور ہو وہ حج تمتع نہیں کرسکتا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت