فهرس الكتاب

الصفحة 4129 من 4341

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل

باب: زیادہ مال رکھنےوالوں کابیان

4129 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ الْمُخْتَارِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ وَيْلٌ لِلْمُكْثِرِينَ إِلَّا مَنْ قَالَ بِالْمَالِ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا أَرْبَعٌ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ وَمِنْ قُدَّامِهِ وَمِنْ وَرَائِهِ

حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: زیادہ مال رکھنے والوں کے لئے ہلاکت ہے مگر جس نے مال کو اس طرح ، اس طرح ، اس طرح اور اسطرح (خرچ ) کیا''۔ یہ فرماتے ہوئے رسول اللہ ﷺ نے دائیں ، بائیں ، آگے اور پیچھے چاروں (ہرطرف ایک بار) اشارہ فرمایا ۔

1۔مال حرص اور بخل کے ذریعے جمع ہوتا ہے اور یہ دونوں مذموم خصلتیں ہیں۔

2۔جائز طریقے سے کمایا ہوامال بھی اللہ کی راہ میں اور نیکی کے کاموں میں خرچ کرنا ضروری ہےاپنی ذاتی آسائشات اور تعیشات پر مال صرف کرنا درست نہیں۔

3۔سخاوت کرنے والا ہلاکت سے محفوظ ہوجاتا ہے کیونکہ اس کا مال اس کے لیے نیکیوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔جس قدر زیادہ خرچ کرے گااتنا ہی جنت میں بلند درجات کا مستحق ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت