فهرس الكتاب

الصفحة 4128 من 4341

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل

باب: غریبوں کےساتھ بیٹھنا

4128 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَعْدٍ قَالَ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِينَا سِتَّةٍ فِيَّ وَفِي ابْنِ مَسْعُودٍ وَصُهَيْبٍ وَعَمَّارٍ وَالْمِقْدَادِ وَبِلَالٍ قَالَ قَالَتْ قُرَيْشٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّا لَا نَرْضَى أَنْ نَكُونَ أَتْبَاعًا لَهُمْ فَاطْرُدْهُمْ عَنْكَ قَالَ فَدَخَلَ قَلْبَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ذَلِكَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَدْخُلَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَلَا تَطْرُدْ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ الْآيَةَ (الانعام:52)

حضرت سعد ؓ سے روایت ہے ، انھوں نے فرمایا:یہ آیت ہم چھ افراد کے بارے میں نازل ہوئی ہے: میرے بارے میں ۔ حضرات عبداللہ بن مسعود ، صہیب ، عمار، مقداد اور بلال ؓم کے بارے میں ۔ انھوں نے فرمایا:قریش نے رسول اللہ ﷺ سے کہا:ہم ان (غریب افراد) سے کم تر نہیں بنناچاہتے ، لہذا انھیں اپنے پاس سے ہٹا دیجئے ۔ اس بات سے رسول اللہ ﷺ کے دل میں اللہ کی مشیت سے کوئی خیال آیاتو اللہ تعالی نے یہ آیت نازل فرمادی: وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ ۖ '' ان لوگوں کو اپنے پاس مت ہٹائیے جو صبح وشام اپنے رب کو اس کی رضا کے حصول کے لئے پکارتے ہیں ''۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت