فهرس الكتاب

الصفحة 1760 من 4341

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت

باب: ماہ رمضان میں اسلام قبول کرنے والےکا حکم

1760 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ عِيسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ حَدَّثَنَا وَفْدُنَا الَّذِينَ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِسْلَامِ ثَقِيفٍ قَالَ وَقَدِمُوا عَلَيْهِ فِي رَمَضَانَ فَضَرَبَ عَلَيْهِمْ قُبَّةً فِي الْمَسْجِدِ فَلَمَّا أَسْلَمُوا صَامُوا مَا بَقِيَ عَلَيْهِمْ مِنْ الشَّهْرِ

عطیہ بن سفیان بن عبداللہ بن ربیعہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہمارا جو وفد بنو ثقیف کے اسلام لانے کی خبر لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا ، انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ لوگ ماہ رمضان میں نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے۔ آپ ﷺ نے ان کے لیے مسجد میں خیمہ لگوادیا ۔ جب انہوں نے اسلام قبول کر لیا تو انہوں نے ماہ رمضان کے باقی ایام کے روزے رکھے۔

مذکورہ روایت اگرچہ سندا ً ضعیف ہے۔ لیکن اس میں بیان کردہ مسئلہ کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انھوں نے رمضان المبارک کے باقی ایام کے روزے رکھے۔درست ہے۔کیونکہ مسلمان ہونے کے بعد روزہ فرض ہوجاتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت