فهرس الكتاب

الصفحة 531 من 4341

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں

باب: زمین کا ایک حصہ دوسرے حصے کو پاک کر دیتا ہے

531 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَارَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ عَنْ أُمِّ وَلَدٍ لِإِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّهَا سَأَلَتْ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ إِنِّي امْرَأَةٌ أُطِيلُ ذَيْلِي فَأَمْشِي فِي الْمَكَانِ الْقَذِرِ فَقَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُطَهِّرُهُ مَا بَعْدَهُ

جناب ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف کی ایک لونڈی سے روایت ہے، انہوں نے نبی ﷺ کی زوجہٴ مطہرہ ام المومنین ام سلمہ ؓا سے مسئلہ پوچھا اور کہا: میں عورت ہوں، (قمیص کا) دامن لمبا رکھتی ہوں ( جو چلتے وقت زمین سے چھوتا ہے) میرا گزر گندی جگہ سے بھی ہوتا ہے ( تو کیا میں دامن دھویا کروں؟) ام المومنین ؓا نے کہا، اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:''اسے بعد والی ( پاک) زمین پاک کر دیتی ہے۔''

گندی جگہ سے گزرتے وقت اگر کپڑا اسے چھوجاتا ہےیا جوتے اسے لگتے ہیں تو اس کی وجہ سے وسوسے میں مبتلا نہیں ہونا چاہیےاگر کوئی نجاست کپڑے یا جوتے کو جسم میں لگی ہوئی نظرنہیں آرہی تو سمجھنا چاہیے کہ وہ صاف زمین پر چلنے کی وجہ سے کودبخود پاک ہوگیا ہے۔ہاں اگر کوئی چیز اسے لگی ہے توپھر یقینًا وہ نجس ہے اسے دھونا ضروری ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت