فهرس الكتاب

الصفحة 1778 من 4341

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت

باب: اعتکاف کرنے والا سر دھوسکتا ہےاور کنگھی کرسکتا ہے

1778 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُدْنِي إِلَيَّ رَأْسَهُ وَهُوَ مُجَاوِرٌ فَأَغْسِلُهُ وَأُرَجِّلُهُ وَأَنَا فِي حُجْرَتِي وَأَنَا حَائِضٌ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ

عائشہ ؓا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ اعتکاف بیٹھے ہوتے تو اپنا سر میرے قریب کر دیتے ، میں آپ ﷺ کا سر مبارک دھو کر کنگھی کر دیتی، میں اپنے حجرے میں ہوتی تھی اور ایام سے ہوتی تھی اور آپ ﷺ مسجد میں ہوتے تھے۔

1۔اعتکا ف کے دوران میں نہانا اور سر دھو نا جا ئز ہے 2 اعتکاف کی حا لت میں اگر جسم کا کو ئی حصہ مثلا سر مسجد سے نکالا جا ئے تو تو اعتکا ف میں فرق نہیں آتا 3 جب عورت کے حیض کے ایام ہوں تو وہ مسجد میں داخل نہیں ہو سکتی البتہ ہا تھ بڑھا کر کو ئی چیز اٹھا سکتی ہے 4 اعتکا ف کی حا لت میں متعکف کی بیوی اس کی خدمت کر سکتی ہے 5 ام المو منین کو اس انداز سے اس لئے خدمت انجا م دینے کی ضرورت پیش آئی کہ نبی ﷺ اعتکا ف کی وجہ سے گھر نہیں آسکتے تھے اور ام المو منین خا ص ایا م میں ہو نے کی وجہ سے مسجد میں داخل نہیں ہو سکتی تھیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت