فهرس الكتاب

الصفحة 645 من 4341

کتاب: تیمم کے احکام ومسائل

باب: حائضہ عورت مسجد میں داخل ہونے سے پرہیز کرے

645 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي غَنِيَّةَ عَنْ أَبِي الْخَطَّابِ الْهَجَرِيِّ عَنْ مَحْدُوجٍ الذُّهْلِيِّ عَنْ جَسْرَةَ قَالَتْ أَخْبَرَتْنِي أُمُّ سَلَمَةَ قَالَتْ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَرْحَةَ هَذَا الْمَسْجِدِ فَنَادَى بِأَعْلَى صَوْتِهِ إِنَّ الْمَسْجِدَ لَا يَحِلُّ لِجُنُبٍ وَلَا لِحَائِضٍ

سیدہ ام سلمہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ اس مسجد کے صحن میں داخل ہوئے اور بلند آواز سے اعلان فرمایا: ''کسی جنبی یا حائضہ کو مسجد میں داخل ہونا جائز نہیں۔''

اس حدیث کی سند بعض کے نزدیک ضعیف اور بعض کے نزدیک شواہد کی بناء پر حسن ہے اس لیے اس میں بیان کردہ مسئلہ صحیح ہے اور اس پر علماءکا اتفاق ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت