فهرس الكتاب

الصفحة 1562 من 4341

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل

باب : قبروں پر عمارت بنانے ، انہیں پختہ کرنے اور ان پر لکھنے( یا کتبہ لگانے )کی ممانعت کا بیان

1562 حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ تَجْصِيصِ الْقُبُورِ»

جابر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے قبروں کو چونا گچ کرنے سے منع فرمایا۔

چونا گچ کرنا گزشتہ زمانے میں عمارت میں پختگی پیدا کرنے کاطریقہ تھا آج کل اس مقصد کےلئے سیمنٹ استعمال کیا جاتا ہے۔قبر پر صرف قبر کے گڑھے سے نکلی ہوئی مٹی ڈالنا کافی ہے۔مزید مٹی ڈالنا یا قبر کو پختہ کرنا منع ہے۔اس لہاظ سے اس پر کمرہ قبے وغیرہ تعمیر کرنا بالاولیٰ منع ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت