فهرس الكتاب

الصفحة 1284 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: عیدین کے خطبے کا بیان

1284 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ قَالَ رَأَيْتُ أَبَا كَاهِلٍ وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ فَحَدَّثَنِي أَخِي عَنْهُ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ عَلَى نَاقَةٍ وَحَبَشِيٌّ آخِذٌ بِخِطَامِهَا

سیدنا ابو کاہل احمسی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کو اونٹنی پر خطبہ ارشاد فرماتے دیکھا اور ایک حبشی نے اونٹنی کی مہار پکڑ رکھی تھی۔

1۔یہ خطبہ حجۃ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا گیا ۔2۔حبشی سے مراد حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔3۔بزرگ شخصیت کے لئے جائز ہے۔کہ کسی سے معمولی خدمت لے لے۔4۔اس سے معلوم ہوا کہ سواری وغیرہ پر سوار ہوکر رتقریر کی جاسکتی ہے۔یہ جانوروں پر ظلم کے زمرے میں نہیں آتا او بوقت ضرورت اونچا سٹیج بھی بنایا جاسکتا ہے تاکہ خطیب لوگوں کو باآسانی نظر آسکے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت