فهرس الكتاب

الصفحة 1245 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: نماز کے دوران میں سانپ اور بچھو کو مار دینے کا بیان

1245 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ جَوْسٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْأَسْوَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ الْعَقْرَبِ وَالْحَيَّةِ

سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے نماز کے دوران میں دو سیاہ جانوروں یعنی بچھو اور سانپ کو قتل کرنے کا حکم دیا۔

1۔سانپ اور بچھو کو نماز کے دوران میں مارنے کا اس لئے حکم دیا کہ یہ سخت موذی جانور ہیں اگر بھاگ گئے۔تو ممکن ہے کہ وہ دوبارہ قابو میں نہ آیئں۔اورکسی کو تکلیف پہنچایئں اس لئے انھیں فوری طور پر مارنے کی ضرورت ہے۔2۔اس طرح کے حالات میں نمازی کا اپنی جگہ چھوڑ کرچلنا اور مارنے ک لئے لکڑی وغیرہ لے آنا۔ایک ضرورت ہے۔اس لئے اس سے نماز نہیں ٹوٹے گی۔نماز جہاں چھوڑی تھی وہیں سے دوبارہ شروع کردے۔2۔اور بھی متعدد کام ایسے ہیں۔جن کا کرنا نماز کے دوران میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یا صحابہ کرامرضوان للہ عنہم اجمعین سے مروی ہے۔ان کاموں کی وجہ سے بھی نماز فاسد نہیں ہوگی۔مثلا اشارے سے سلام کا جواب دینا۔بچے کو اٹھا کر نماز پڑھنا آگے سے گزرنے والے کو روکنا وغیرہ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت