فهرس الكتاب

الصفحة 821 من 4341

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ

باب: جمعہ کے د ن نماز فجرمیں قراءت

821 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُخَوَّلٍ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ: الم تَنْزِيلُ السَّجْدَةَ، وَهَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ

سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جمعہ کے دن فجر کی نماز میں (الٓمّ تَنْزِيْلُ ) اور (هَلْ اَتٰى عَلَي الْاِنْسَانِ) پڑھا کرتے تھے۔

1۔ائمہ مساجد کو چاہیے کہ جمعہ کے دن فجر کی نماز میں یہ سورتیں پڑھا کریں۔اگرچہ کوئی اور سورت پڑھنے سے بھی نماز درست ہوگی۔لیکن ان سورتوں کا پڑھنا مسنون ہے۔2۔اس میں شاید یہ حکمت ہوگی کہ ان دونوں صورتوں میں انسان کی پیدائش خاتمہ آدمعلیہ السلام جنت دوزخ اور قیامت کا زکر ہے۔ یہ سب باتیں جمعہ کے دن ہونے والی ہیں اور کچھ ہوچکی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت