فهرس الكتاب

الصفحة 2890 من 4341

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

باب: کجاوے پر سوار ہو کرحج کرنا

2890 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ الرَّبِيعِ بْنِ صَبِيحٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ حَجَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَحْلٍ رَثٍّ وَقَطِيفَةٍ تُسَاوِي أَرْبَعَةَ دَرَاهِمَ أَوْ لَا تُسَاوِي ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ حَجَّةٌ لَا رِيَاءَ فِيهَا وَلَا سُمْعَةَ

حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے'انھوں نے فرمایا:نبیﷺ نے ایک کجاوے پر اور ایک ایسی (معمولی) چادر اوڑھ کر حج ادا کیا جس کی قیمت چار درھم کے برابر بھی نہ تھی۔اور فرمایا:''حج (کے فرض کی ادئیگی مقصود) ہے'دکھلاوا اور شہرت گ (مقصود) نہیں۔''

1۔حج کے سفر میں ضروری سامان کا استعمال درست ہے مثلًا:اونٹ پر کجاوہ رکھ کر سفر کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح بس اور جہاز کا سفر درست ہے۔کیونکہ یہ ایک ضرورت ہے اس سے عیش وعشرت مقصود نہیں۔

2۔رسول اللہﷺ نے معمولی قسم کا لباس پہنا اور معمولی سواری پر سفر کیا تاکہ زیب وزینت کا اظہار نہ ہو۔

3۔عیدین اور جمعہ میں زیب و زینت کا اظہار درست ہے لیکن حج وعمرہ کے سفر میں زیادہ سے زیادہ سادگی اختیار کرنا مناسب ہے۔

4۔نیکی کے عمل میں اخلاص کو زیادہ ملحوظ رکھنا چاہیے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت