فهرس الكتاب

الصفحة 3592 من 4341

کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل

باب: کسے ریشم پہننے کی اجازت ہے؟

3592 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ نَبَّأَهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لِلزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ وَلِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ فِي قَمِيصَيْنِ مِنْ حَرِيرٍ مِنْ وَجَعٍ كَانَ بِهِمَا حِكَّةٍ

حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت زبیر بن عوام ؓ اور حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ کو ریشم کی قمیصیں پہننے کی اجازت دی کیونکہ انہیں خارش کی تکلیف تھی۔

۱۔ ان حضرات کو جوؤں کی تکلیف بھی تھی ۔ (صحيح البخارى الجهاد والسير باب الحرير حديث:2920) ممکن ہے خارش اسی وجہ سے ہو۔

۲۔ جن جلدی بیماریوں میں دوسرا لباس تکلیف کا باعث ہو اور ریشمی لباس فائدہ مند ہو تو اس صورت میں مردوں کو یہ لباس پہننا جائز ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت