1298 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَرَجَ إِلَى الْعِيدَيْنِ سَلَكَ عَلَى دَارِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ثُمَّ عَلَى أَصْحَابِ الْفَسَاطِيطِ ثُمَّ انْصَرَفَ فِي الطَّرِيقِ الْأُخْرَى طَرِيقِ بَنِي زُرَيْقٍ ثُمَّ يَخْرُجُ عَلَى دَارِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَدَارِ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَى الْبَلَاطِ
سیدنا سعد القرظ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب عیدین کی نماز کے لیے تشریف لے جاتے تو سعید بن ابو العاص کے گھر کے پاس سے گزرتے، پھر خیموں والوں کے پاس سے گزرتے، پھر (نماز کے بعد) دوسرے راستے سے، یعنی بنو زریق کے راستے سے واپس ہوتے، پھر عمار بن یاسر ؓ کے گھر کے پاس سے اور ابو ہریرہ ؓ کے گھر کے پاس سے گزر کر میدان میں پہنچتے۔ (اور وہاں سے مسجد نبوی اور امہات المومنین کے گھروں کی طرف چلتے) ۔